ملاقات کروں گا
تصویر سے کس طرح ملاقات کروں گا
یہ مجھ سے بولتی نہیں کیا بات کروں گا
یہ پھول سے رخسار یہ ہونٹوں کی نزاکت
یہ شوخ نگاہوں سے چھلکتی ہوئی چاہت
دیکھوں گا اسے یوں ہی جیوں گا نہ مروں گا
یہ مجھ سے بولتی نہیں کیا بات کروں گا
اس یاد کو میں دل سے بسائے تو رہوں گا
تصویر کو سینے سے لگائے تو رہوں گا
جذبات کی تصویر میں کیا رنگ بھروں گا
یہ مجھ سے بولتی نہیں کیا بات کروں گا
ہے ایک ہی تصویر کئی روپ ہیں اس کے
اک حسن کی تحریر کئی روپ ہیں اس کے
اس روپ کے ساگر میں نہ ڈوبوں نہ تروں گا
یہ مجھ سے بولتی نہیں کیا بات کروں گا
تصویر سے کس طرح ملاقات کروں گا
یہ مجھ سے بولتی نہیں کیا بات کروں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.