ملاقات
میری خیریت نہ پوچھو
مرے درد میں شراکت
ہے مکمل زیاں کا سودا
کسی اجنبی کی مانند
یوں ہی ایک پل کو ٹھہرو
کسی اور سمت دیکھو
مری آنکھ میں نہ جھانکو
کوئی دوست لمحہ تم کو
کہیں فکر مند نہ کر دے
مجھے سب پتہ ہے لیکن
یہ ذرا سی مسکراہٹ
مجھے خوش گماں نہ کر دے
سر راہ مل گئے ہو
کسی اجنبی کی مانند
یوں ہی ایک پل کو ٹھہرو
میری خیریت نہ پوچھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.