مقدس ہاتھ
مرے ہاتھ کتنے مقدس
جو وقت دعا عرش اعظم کو چھو لیں
امیں ہیں مرے آنسوؤں کے
جو دامن سے پہلے انہی پر گرے تھے
مرے ہاتھ سب پر مقدم
جو تقدیر میری بناتے رہے ہیں
جو تقدیر لکھتے لکھاتے رہے ہیں
لکیریں مرے ہاتھ میں جو بنی ہیں
انہیں چومتا ہوں
انہیں رحل و جزداں کی حاجت نہیں ہے
نہ یہ طاق کے دامن نارسا میں
یہ کشف و کرامت کی دنیا سے عاری
یہ حرف و حکایت سے بے باک مطلق
عمل ان کا پیشہ عمل ان کی جنت
یہ جنت کے رہبر
دعاؤں کے شہ پر
مرے ہاتھ کتنے مقدس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.