مرغا مرغی
مرغا مرغی پیار سے دیکھیں
ننھا چوزہ کھیل کرے
میں کس کو بولوں جو میرے
ماتا پتا کا میل کرے
چڑیا اور چڑا مل جل کر
دانا دنکا لائے
اپنے چھوٹے سے بچے کو
کھول کے چونچ کھلائے
میں جب اپنے بھاگ کو سوچوں
آنکھ میں آنسو آئے
مرغا مرغی پیار سے دیکھیں
ساتھ کے گھر کا ننھا بچہ ماتا پتا سنگ کھیلے
میرا بچپن ماتا پتا کی دوری کا دکھ جھیلے
کوئی مجھے میرا گھر دے دے محلے دو محلے لے لے
مرغا مرغی پیار سے دیکھیں
بڑوں کے آگے بات کریں یہ ہم بچوں کا کام نہیں
جب تک ان کا من نہ پگھلے اپنے لئے آرام نہیں
اس گھر میں کیا رہنا جس میں سیتا کے سنگ رام نہیں
مرغا مرغی پیار سے دیکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.