مرے اک دوست نے مجھ سے
کہا اے شاہدؔ انور
ترا چہرہ ہزاروں میں الگ پہچان رکھتا ہے
تری آنکھیں حیا کی وہ نشانی ہیں
جنہیں میں روز تکتا ہوں
تری گفتار سے معصوم کلیاں مسکراتی ہیں
ترے الفاظ میں پیغام ہے زندہ دلی کا
ترے اشعار مجھ کو حوصلہ دن رات دیتے ہیں
یہ سب سنتے ہوئے حیرت سے
میں اپنے آپ میں خاموش بیٹھا تھا
مرا چہرہ مری آنکھیں
مری گفتار کے چرچے
مرے الفاظ اور اشعار
کوئی بھی اس قدر تعریف کے لائق کبھی نہ تھا
مگر اے دوست
محبت نے تری نظروں کو وہ تاثیر بخشی ہے
کہ مجھ سے عام انساں نے
ترے دل میں جگہ پا لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.