مشکل کام
ہمیشہ کی طرح
تم آج بھی اچھی ہو
لیکن کل بہت اچھی تھیں
اور وہ کل
مری یادوں کا حصہ ہے
وہی جو کل تھا
وہ ہے آج
لیکن فرق اتنا ہے
تمہاری جھیل سی آنکھوں میں
میرے نام کا
کوئی کنول کھلتا نہیں
تمہارے ہونٹ
میرا نام دہراتے نہیں ہیں
رفاقت اور چاہت کا
کوئی بھی گیت
اب گاتے نہیں ہیں
میں
کل اور آج کی دنیاؤں میں
کھویا ہوا انساں
کل کو بھولنا چاہوں
تو اس کا بھولنا مشکل ہے
نا ممکن نہیں ہے
سو میں
تنہائی کے لمحوں میں
مشکل کام کرنا چاہتا ہوں
میں نا ممکن کو
ممکن کی حدوں میں قید کرنا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.