وہ ہر صبح اک خوب صورت سا چھوٹا پرندہ
ادھر میرے کمرے کی کھڑکی پہ بیٹھا
اداس آنکھوں سے اس طرح دیکھتا تھا
کہ جیسے اسے
اڑ نہ سکنے پہ میرے لگاتار رحم آ رہا ہو
مگر
وہ کہ مورکھ پرندہ ہے اور جانتا ہی نہیں ہے
کہ اڑنا مجھے تو اچھا لگے ہے
اور نہ چاہوں میں اڑنا
میں کشمیر کے ایک چھوٹے سے گھر میں تھی شاداں
پیار کی صاف ستھری فضا میں گھری
ادھر میری چھوٹی سی دنیا کے ماحول میں تھی
پہاڑوں کے بیچ
میری ماں کی محبت
جہاں میرا ہر گرتا آنسو
وہ جھٹ چوم کر
ہٹا دیتی نظروں سے دور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.