نا معلوم ہواؤں کی لمبی سرگوشیاں
لڑکیوں سے زیادہ خوب صورت موسموں میں
یہ دریا
کہاں لے جاتے ہیں
کیا پہاڑوں میں
چکوروں کی بستیوں سے ادھر بھی
پرندے اڑتے ہیں
یا دھند کے دوسرے کنارے
اندھیرے خالی ہو جاتے ہیں
کوئی پوچھے ایسی موسلا دھار ہواؤں میں
اڑتے ہوئے راستے
کہاں لے جاتے ہیں
کیا آنسوؤں میں
خواب دیکھنے کے دکھوں سے اس پار
زمین بہت سبز ہو جاتی ہے
اور آسماں شہروں کے چہرے بھول جاتا ہے
سچ پوچھو تو آسمان کا پیار
سمندر کے پانیوں سے زیادہ خوب صورت ہے
اور تیری چھاتیوں کی خواہش
جنگلی پھلوں سے زیادہ وحشی
کون بتائے ایسی راتوں میں
جب پھول دھنک بن جاتے ہیں
پرندے الاؤ تاپ کر زمین چھوڑ دیتے ہیں
ہم کتنا مر جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.