ناکام عشق
راہ الفت پہ چل کے دیکھو تو
اپنے غم سے نکل کے دیکھو تو
جس طرف دیکھو بے قراری ہے
ساری دنیا ہی غم کی ماری ہے
یوں تو کتنے ہی خوبصورت ہیں
ایک دوجے کی ہم ضرورت ہیں
تیری یادوں میں کھو رہے ہیں ہم
اپنی پلکیں بھگو رہے ہیں ہم
میری باتوں کا اعتبار کرو
میرے محبوب مجھ سے پیار کرو
در حقیقت جو عشق کرتے ہیں
پھر جو چاہیں وہ کر گزرتے ہیں
وہ محبت میں نامکمل ہیں
حسن پر مرنے والے پاگل ہیں
زندگانی ہے ختم ہونا ہے
حسن فانی ہے ختم ہونا ہے
بے زبانوں کی ہم ندا ہوتے
کاش کردار پر فدا ہوتے
خود یہ انجام کر کے بیٹھے ہیں
عشق نا کام کر کے بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.