اصلی جاپانی دو نالی
نانا کی بندوق نرالی
کندہ اس کا مٹ میلا سا
روپ ڈراؤنا صورت کالی
نانا جی اس کے رسیا تھے
نانی تھی اس کی متوالی
لیتے تھے اس سے جو نشانہ
جاتا تھا وہ اکثر خالی
چڑیوں کا جینا دوبھر تھا
چھپتی تھیں وہ ڈالی ڈالی
نانا جی اک روز گئے تھے
دیکھنے جب میلہ ویشالی
نانی کو سمجھا کے گئے تھے
کرنی تھی اس کی رکھوالی
ساری رات گزاری باہر
میلے کی تھی شان نرالی
گھر پر رات کو ڈاکو آئے
توڑ کے روشن دان کی جالی
نانی کو پستول دکھا کر
لے بھاگے بندوق کمالی
شور مچاتی پیچھے دوڑیں
وہ تھیں دلیر بڑی دل والی
ہلا سن کر لوگ بھی دوڑے
لے کر بلم اور بھجالی
چور ہوئے تب نو دو گیارہ
چھوڑ گئے بندوق مثالی
نانا کے گھر اسی خوشی میں
اگلے روز منی دیوالی
نانی جی نے اسی خوشی میں
گھر گھر بھیجی کھیر کی تھالی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.