ناصح مشفق
تم کو آخر میرے ان کے درمیاں آنے سے کیا
محسن من وہ سمجھ جائیں گے سمجھانے سے کیا
حسن میں خود اعتمادی عشق میں بے رہ روی
وہ اثر میں لے مرے ناراض ہو جانے سے کیا
آپ اپنے رنگ میں ہیں میں ہوں اپنے رنگ میں
آپ کو اے بندہ پرور میرے افسانے سے کیا
دل کو بہلانے کی کوشش اور ان سے دور دور
دل بہل بھی جائے گا اس طرح بہلانے سے کیا
اشتعال آمیز باتوں سے اگر ضد پڑ گئی
ایسے سمجھانے سے حاصل ایسے سمجھانے سے کیا
مجھ کو تو یہ بے نیازی بے رخی سب کچھ قبول
آپ کو راحت ملے گی میرے تڑپانے سے کیا
ان کا ملنا بھی غلط ترک تعلق بھی محال
یہ حیات کشمکش بھی کم ہے مر جانے سے کیا
پہلے ہی بچنا تھا نخشبؔ اس بت بے مہر سے
اب بھلا مرد خدا ہوتا ہے پچھتانے سے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.