ناستک
یہ مرا شیشۂ دل آئنۂ سادہ و صاف
ثبت کچھ اس پہ مشیت کے فرامین بھی ہیں
رنگ امید کے رہ رہ کے نکھرتے ہیں کبھی
نقش حرماں کے کبھی اس میں ابھر آتے ہیں
یہ مرا شیشۂ دل آئنۂ سادہ و صاف
اس کے دھندلانے نکھرنے کے کچھ آئین بھی ہیں
جوہر افروز کبھی جلوۂ عرفان و یقیں
وسوسے بطن میں اس کے کبھی در آتے ہیں
یہ مرا شیشۂ دل آئینۂ سادہ و صاف
عکس ریز اس میں فرشتے بھی شیاطین بھی ہیں
لیکن اس وقت کا احساس عیاذاً باللہ
جب فرشتے بھی شیاطین نظر آتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.