ندی کا افسانہ
وہ ندی جو کہ یہاں روز کھلکھلاتی ہے
عزم سے جس کے یاں شاداب ہیں کنارے بھی
وہ جو سورج کے نکلنے پہ بھی چمکتی ہے
گود میں اپنی جو مہتاب کو جھلاتی ہے
جس کا موسم کے اشاروں پہ اترنا چڑھنا
یہ بتاتا رہا کب خوش ہے وہ غمگیں ہے کب
پھر سمندر سے ملے یا وہ بڑے دریا سے
اپنے ادگم سے وہ ہر حال جڑی رہتی ہے
سازشیں کرتے رہے موسم گرما اکثر
اس نے بدلی ہی نہیں راہ کبھی بھی اپنی
پر یہ حالات یہ طوفان حوادث جیسے
بن گئے ہیں سبھی اس آب رواں کے دشمن
دیکھ کر اب یہ مناظر میں یہی سوچتا ہوں
کتنی ملتی ہے ندی تجھ سے کہانی میری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.