نئے کھلونے
ہنڈ کلیہ اور گڑیا گڈے کی شادی کا کھیل رچا کر
نٹ کھٹ لڑکی
وقت سے پہلے بالغ ہو کر
عورت بن کر
تج دیتی ہے کھیل کھلونے
ہنڈ کلیہ اور گڈے گڑیا کے سب ناٹک
کل کی لڑکی
آنکھ جھپکنے کی دیری میں
سگھڑ سیانی ایک گرھستن بن جاتی ہے
لیکن لڑکے
مرد کہاں بنتے ہیں وہ تو
دیر تلک لڑکے رہتے ہیں
بچپن اور لڑکپن کے سب کھیل کھلونے
وقت گزرنے پر بھی ان کے ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں
فرق ہے اتنا
لڑکوں کے وہ سارے کھلونے
کم قیمت ہوتے تھے لیکن
مردوں کے یہ نئے کھلونے
بے حد مہنگے
جن کا
مول چکانے کی خاطر مردوں کو
خود بھی بک جانا پڑتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.