نفرت
وہ کہتی ہے
مجھے ٹوٹی ہوئی چیزوں سے
نفرت ہے
نہیں رکھتی نہیں رکھتی
میں ان کو پھینک دیتی ہوں
اگر کچھ ٹوٹ جائے تو
دوبارہ جوڑ بھی لیں گے
وہ پہلے سا نہیں رہتا
تو
کیوں پھر غم کریں اس کا
میسر ہے ہمیں سب کچھ
دوبارہ لے لیا جائے
جہاں میں کیا نہیں ملتا
کوئی پگلی کو سمجھائے
نہ جانے کیا کرے گی اب
وہ مجھ کو توڑ بیٹھی ہے
مرے جیسا نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.