Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نغمۂ جاں

شائستہ مفتی

نغمۂ جاں

شائستہ مفتی

MORE BYشائستہ مفتی

    پھر کوئی نغمۂ جاں چھیڑ کہ شب باقی ہے

    ان سنا گیت کوئی رقص گہہ انجم میں

    الجھے الجھے ہوئے بالوں سے الجھتا ہوا گیت

    مہکی مہکی ہوئی سانسوں میں سلگتا ہوا گیت

    پھر سجایا ہے ہتھیلی پہ ترے نام کا دیپ

    اور ہواؤں سے الجھتے ہیں سنبھل جاتے ہیں

    سلسلے خواب کے بد مست ہوا کے ساتھی

    دل میں اک جوت جلاتے ہیں بجھا جاتے ہیں

    میرے تکیے پہ سجی ہے کوئی بے کل خواہش

    سوچتی ہوں کہ اسے نیند کی وادی لے جاؤں

    اپنی سہمی ہوئی باہوں کا بنا کر گھیرا

    سنگ اپنے ہی رکھوں دور نہ ہونے پاؤں

    ان سنا گیت کوئی رقص گہہ انجم میں

    پھر کوئی نغمۂ جاں چھیڑ کہ شب باقی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے