نغمۂ مجسم
دلچسپ معلومات
(پیرس کا ایک مشاہدہ) علی گڑھ 4 مئی 1998
مہتاب بدن گلاب صورت
سر تا بہ قدم جمال فطرت
ہونٹوں پر موگرے کی کیاری
رفتار لچکتی غم گساری
چہرے پہ نیاگرا برستا
آواز میں جل ترنگ بجتا
نغموں سے بھرا ہوا پیانو
ہے سامنے اس کے جو دو زانو
اس کی مخروط انگلیوں میں
وہ لوچ ہے وہ گداز و خم ہے
چھونا نہیں پڑتا تار کوئی
بس لمس کی بات سوچتے ہیں
رگ رگ تار جاں کی مانند
بجنے لگتی ہے سر خوشی میں
خوں نغمگیوں کے زیر و بم کا
باجے کے بدن میں دوڑتا ہے
جی اٹھتے ہیں جن کے سننے والے
عیسیٰ نفسی کی داد دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.