نغمۂ وطن
چمن کی سر زمیں اپنی چمن کا آسماں اپنا
بنائیں کس لئے اک شاخ گل پر آشیاں اپنا
ہیں اس کے خار و گل اپنے خزاں اپنی بہار اپنی
بہر صورت ہمیں محبوب ہے یہ گلستاں اپنا
چمن کی بزم رنگا رنگ میں رقصاں ہے یک رنگی
کہ اس کا ساز صد آواز بھی ہے ہم زباں اپنا
یہاں پرہیز کیسا آؤ رندان وطن آؤ
کہ جام اپنا ہے اپنا میکدہ پیر مغاں اپنا
گرائیں اس پہ لاکھوں بجلیاں چرخ ستم گر نے
مگر اب بھی تجلی ریز ہے جنت نشاں اپنا
نہ اب گلچیں ہے خوشہ چیں نہ وہ صیاد جابر ہے
جو تھا نا مہرباں اب ہو رہا ہے مہرباں اپنا
کوئی اس دور میں بیگانہ ہو کر رہ نہیں سکتا
کہ ہر اہل چمن ہندیؔ ہے خود ہی پاسباں اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.