ماں کہتی ہے
مجھے بچپن میں میٹھی چیزیں بہت پسند تھیں
پسند تو اب بھی ہیں
مگر اب نمکین چیزیں زیادہ بھاتی ہیں
پچھلی بار جب میں شہر آ رہا تھا
تو ماں نے جو لڈو مجھے دیے تھے
وہ نمکین تھے
ہاں نمکین
ان لڈوؤں میں ماں نے نمک نہیں ملایا تھا
مگر شاید ماں کی آنکھوں میں جو سمندر تھا
اس کا کھارا پانی لڈو کے آٹے کو
گیلا کر رہا تھا
جب وہ میرے لیے میری پسند کے
میٹھے لڈو بنا رہی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.