ننھا منا تارا
میں نے کھڑکی میں سے دیکھا اک ننھا منا تارا
میں نے اس کو بلایا میں نے اس کو پکارا
یوں تو چپکے چاپ کھڑا تھا لیکن مجھ کو دیکھ رہا تھا
شاید وہ بھی سوچ رہا تھا میرے دل میں سمائے گا
پھر وہ جگنو بن کے چمکا اور آکاش میں ایسے لپکا
جیسے پاؤں پاؤں چل کے میری گود میں آئے گا
میں نے اس کو پکارا میں نے اس کو بلایا
وہ تو کرن کرن میرے گھر میں چلا آیا
میرا ننھا منا تارا
وہ ہے ساتھ نبھانے والا مجھ کو ٹوٹ کے چاہنے والا
جب دل غم سے بوجھل ہو تو میری آس بندھاتا ہے
مجھ سے کھیلے آنکھ مچولی باتیں کر کے بھولی بھالی
میرا ننھا سا ہمجولی میرا جی بہلاتا ہے
ایسا اچھا ساتھی پایا پھر تو میرا دل بھی چاہا
میں بھی دور کروں اندھیارا میں بھی بن جاؤں اک تارا
میں ہوں ننھا منا تارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.