ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
کشتی لے کر لنگر لے کر
کشتی بیچ سمندر لے کر
میں گھوموں گا دنیا دنیا
لندن پیرس قسطنطنیہ
سیر کروں گا دھیرے دھیرے
میں ڈھونڈوں گا نئے جزیرے
میں ہوں اک ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
مجھ میں ہے کافی بل بوتا
میں ہوں ننھا ابن بطوطہ
میں پاکستانی البیلا
واسکو ڈی گاما کا چیلا
امریکہ کی سیر کروں گا
ایفریقا کی سیر کروں گا
میں ہوں اک ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
ڈھونڈوں گا وہ خطہ کوئی
نام نہیں ہے جس کا کوئی
سخت وہاں کے سودے ہوں گے
گھوڑے جیسے پودے ہوں گے
رقص کروں گا ان یاروں میں
رہتے ہوں گے جو غاروں میں
میں ہوں اک ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
لکھوں گا میں نیل کے قصے
باتیں کرتی چیل کے قصے
کانگو اور کٹنگا جا کر
جنگل جنگل پتے کھا کر
نیلے پتھر لے آؤں گا
پریوں کے پر لے آؤں گا
میں ہوں اک ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
راکٹ پر جانا ہے مجھ کو
چاند نگر جانا ہے مجھ کو
اترے گی جب چاند پہ گاڑی
چال چلوں گا آڑی آڑی
چاند کی مٹی بھر لاؤں گا
چاند کے پتھر لاؤں گا
میں ہوں اک ننھا سیاح
میں ہوں اک ننھا سیاح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.