ننھی آرزو
اپنے اللہ سے لو لگاؤں میں
زندگی خوب تر بناؤں میں
سب کو اپنے گلے لگاؤں میں
ایک بچہ کی آرزو ہے یہ
ایک بچہ کی جستجو ہے یہ
نیکیوں کو جہاں میں عام کروں
بس یہی کام صبح و شام کروں
جگ میں روشن وطن کا نام کروں
ایک بچہ کی آرزو ہے یہ
ایک بچہ کی جستجو ہے یہ
ساری دنیا کے کام آؤں میں
بھولے بھٹکوں کو رہ دکھاؤں میں
سب کو پیغام حق سناؤں میں
ایک بچہ کی آرزو ہے یہ
ایک بچہ کی جستجو ہے یہ
سب سے پیش آؤں میں شرافت سے
بات سب سے کروں محبت سے
پیار ہو مجھ کو علم و حکمت سے
ایک بچہ کی آرزو ہے یہ
ایک بچہ کی جستجو ہے یہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.