نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز
دلچسپ معلومات
(امیر خسرو کے نام) (اکتوبر1971)
ابھی ابھی اک ہوا کا جھونکا
جو تیرا لہجہ
جو تیرے گیتوں پہیلیوں کا امین بن کر
سماعتوں کو
ہزار لفظوں کی داستانیں سنا گیا ہے
ابھی ابھی بے کراں سا لمحہ
جو کتنی صدیوں کا بوجھ اٹھائے
گزر گیا ہے
جو میری آنکھوں میں سوئے منظر جگا گیا ہے
ابھی ابھی تیرا اک صحیفہ اک عہد بن کر
دیار دل میں اتر گیا ہے
مرا بدن ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گیا ہے
میں دیکھتا ہوں
کہ نام تیرا
زبان تیری
کلام تیرا
زمیں کی پستی سے
آسماں کی بلندیوں تک
ہر آنے والے نصاب لمحے کا
پیشوا ہے
میں سوچتا ہوں
کہ تجھ پہ لکھوں
جو تجھ پہ لکھا
تو حرف میرے
ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں
میں چاہتا ہوں
کہ تجھ کو سوچوں
جو تجھ کو سوچا
تو ذات تیری
پہیلیوں میں الجھ گئی ہے
- کتاب : جنہیں راستے میں خبر ہوئی (Pg. 129)
- Author : سلیم کوثر
- مطبع : فضلی بکس ٹیمپل روڈ،اردو بازار، کراچی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.