نٹ کھٹ
کاپی بیچی ٹافی کھائی
آخر ٹیچر تک بات آئی
خوب ہوئی پھر کان کھنچائی
ایسی حرکت ہی کیوں کی تھی
کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی
چھت پر ایک گرا کنکوا
جھٹ پٹ دوڑے کھانا چھوڑا
کھا گئی بلی دودھ ملائی
ایسی حرکت ہی کیوں کی تھی
کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی
ایک گدھے کی دم میں باندھا
تم نے ہنس ہنس کر اک پیپا
اس نے منہ پر لات جمائی
ایسی حرکت ہی کیوں کی تھی
کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی
بروں کے چھتے کو توڑا
بروں نے بھی خوب بھنبھوڑا
کپا جیسی شکل بنائی
ایسی حرکت ہی کیوں کی تھی
کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی
دھیان نہ تھا پڑھنے لکھنے کا
دیکھو آخر فیل ہوئے نا
کیسی ہوتی ہے رسوائی
ایسی حرکت ہی کیوں کی
کیوں روتے ہو نٹ کھٹ بھائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.