اک پرندے کی صورت
میں اپنی ہی آزاد چھوٹی سی دنیا
میں تھی خوش و خرم
تو پھر کیا ہوا
مجھے یاد ہے خوب اچھی طرح
تم آئے میری زندگی میں
پرزم ایک لائے
مجھے پیش کر دی
نئے اس کھلونے کے ساتھ
میں بچے کی مانند خوش تھی
کھلونے سے جب جھانکتی تھی
تو دنیا تھی لگتی بڑی خوب صورت
رنگ ہی رنگ تھا ہر طرف
کبھی تو وہ قوس قزح کو
پکڑنے کی خواہش مچلتی تھی مجھ میں
اچانک ہی وہ پیارا پیارا کھلونا
کسی اور کو سونپ دینے کی خاطر
معاً چھین کر تم نے مجھ سے
مجھے چھوڑ ڈالا الگ
اک پرندے کی مانند
یادوں کے پنجرے میں جکڑا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.