نیا قاصد
دور حاضر کا پیار بھی ہے جدید
نیند خود گفتگو میں ہے حائل
کھو گئی پیار میں ہے یہ مہوش
سونے والوں میں جو نہیں شامل
جسم لپٹا ہے جس کا بستر میں
ظاہری طور پر ہے بے حرکت
لیکن اس کے ہے ہاتھ میں اک فون
جو ہے قاصد کی اک نئی صورت
پنہاں رشتے نئی جوانی کے
اور دشمن ہے وقت اجالے کا
اس پہ وہ کر رہی ہے کچھ ٹائپ
کر دے دل خوش جو پڑھنے والے کا
بے خبر والدین سو رہے ہیں
ڈرتی ہے ہو کسی کو اس پہ نہ شک
رات کے تین بج چکے ہیں مگر
ان کی بیٹی ہے جاگتی اب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.