نیا سال
یہ کیا ماجرا ہے یہ کیا ماجرا ہے
کہ ہر شے نئی ہے نظارہ نیا ہے
جدھر آنکھ اٹھاؤ سماں نور کا ہے
خوشی کا زمانے پہ ہے رنگ چھایا
مبارک ہو بچو نیا سال آیا
جو گزرا سو گزرا اسے بھول جاؤ
اٹھو ہاں اٹھو اور ہمت دکھاؤ
پڑھو شوق سے اور انعام پاؤ
ترانہ یہی آج ہر اک نے گایا
مبارک ہو بچو نیا سال آیا
کوئی جا رہا ہے کوئی آ رہا ہے
گھٹا کی طرح ہر طرف چھا رہا ہے
غرض جس کو دیکھو بڑھا جا رہا ہے
وہی بڑھ گیا پاؤں جس نے بڑھایا
مبارک ہو بچو نیا سال آیا
جو ہیں ہم جماعت کرو ان سے الفت
کریں گے پھر استاد تم سے محبت
کرو باپ ماں کا ادب اور عزت
سلامت رہے ان بزرگوں کا سایہ
مبارک ہو بچو نیا سال آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.