پتہ ہے
تمہارے ساتھ
میرے ساتھ
کتنے اتفاق اک ساتھ ہوئے ہوں گے
تو یہ صورت بنی ہے
کہ ہم اک ساتھ سانسیں لے رہے ہیں
کہ ہم اک ساتھ ہیں اس وقت دنیا میں
یہی سب سے بڑا رشتہ ہے شاید مجھ میں تم میں
میں ایسا جانتا ہوں
کہ اس رشتے سے ہر انساں جو دنیا میں ہے رشتے دار ہے میرا
مگر ان رشتے داروں کو نہیں معلوم میرے
میں کیا لگتا ہوں ان کا
سو میں بھی
تعارف اس حوالے سے کبھی ان کو نہیں دیتا
مری خواہش بس اتنی ہے کہ میں جانے سے پہلے اس جہاں سے
زیادہ سے زیادہ اپنے لوگوں کو نظر بھر دیکھ لوں بس
تو چھو کر دیکھ لوں بس
سمجھ میں آ گیا اب
سحر سے شام تک میں کس لیے سڑکوں پہ پھرتا ہوں
میں کھڑکی سے لگی اک سیٹ کی خاطر سفر میں
کسی بچے کی صورت کیوں جھگڑتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.