نظم
ایک سفید و شفاف سی
دھلی چادر
بے شکن بن چھوئی اور بے داغ
میرے سونے کی چارپائی پر
صبح سے شام تک
بچھی رہتی ہے
اور جب
رات کو میں سوتا ہوں
اس کو دھیرے سے خود
ہٹا دیتا ہوں
اور اس کی جگہ پرانی سی
ایک چادر بچھا دیتا ہوں
صبح کو پھر وہی چادر
بے شکن بن چھوئی اور بے داغ
چارپائی کی زینت ہوتی ہے
یہ بھرم
دیکھیے
بنا رہ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.