نظم کی شاعرہ
جس کے شعروں کی لڑیاں۔۔۔
محبت کے ماتھے کا سنگھار تھیں
جس کے بے تاب جذبوں کی میٹھی کسک
لطف کی داستانوں کا عنوان تھی
جو گلابی رتوں کا مہکتا ہوا سرخ پیمان تھی
آج خاموش ہے۔۔۔
نفرتوں کے الاؤ سے اٹھتا دھواں
زرد شاموں کے اس ماتمی عہد کو۔۔۔
دے گیا ہے سلگتے لہو کی ہمک
پھول کا عشق پیشہ گلابی بدن
قبر کے زرد کتبے کا دربان ہے
تتلیاں مر چکیں!
چاند خاموش ہے۔۔۔
جگنوؤں کا قبیلہ سیہ پوش ہے
نظم کی شاعرہ!
مرثیے مانگتی، بے گناہی کا تازہ لہو تھوکتی
اڑتے بارود کے زہر سے کھانستی
ہانپتی کانپتی نظم کیسے لکھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.