Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظم کیا ہے

حافظ کرناٹکی

نظم کیا ہے

حافظ کرناٹکی

MORE BYحافظ کرناٹکی

    شاعری کی دو صنفیں ہیں نظم و غزل

    اردو میں ان کی شہرت ہے بچو اٹل

    نظم پابند ہے نظم آزاد بھی

    یہ کبھی نثر ہے اور معرا کبھی

    نظم پابند میں وزن ہوگا میاں

    اور آزاد میں بھی ہے اس کا نشاں

    نظم پابند کا طرز ہے جو لطیف

    اس میں پاؤ گے تم قافیہ و ردیف

    نثری نظموں میں بس نثر ہی نثر ہے

    وزن اور قافیہ ہے نہ ہی بحر ہے

    وزن اور قافیے جن کو مشکل ہوئے

    نثری نظمیں عموماً وہ کہتے لگے

    وزن نظم معرا میں ہے دوستو

    اس کو تم بے ردیف و قوافی کہو

    مثنوی ہو قصیدہ ہو یا مرثیہ

    نظم کا ملتا ہے بچو ہم کو پتا

    نظم میں سلسلہ ہے خیالات کا

    ایک دریا سا ہے دیکھو جذبات کا

    وہ مخمس ہو یا ہو مسدس کوئی

    یہ بھی اک شکل ہے نظم پابند کی

    وہ غزل ہو کہ ہو نظم بچو سنو

    دونوں یکساں ہیں شہرت میں بس جان لو

    جوشؔ کی نظمیں مشہور ہیں ہر جگہ

    ہیں غزل کے جگرؔ واقعی بادشہ

    نظم میں جو کہانی کہی جائے گی

    شوق سے اے میاں وہ سنی جائے گی

    نظمیں سیماب و اقبال نے بھی لکھیں

    جو نہایت ہی مشہور ثابت ہوئیں

    کرتا ہوں بچوں کے واسطے میں دعا

    نظمیں بچوں کی لکھتا ہوں حافظؔ سدا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے