نظم
میں اس نیلے پربت کی اونچائیوں پر
جو بے انتہا خوبصورت نظر آ رہی ہیں
کئی سال رہ کر
ہر اک زاویے سے
اک اک ذرے کا جائزہ لے کے لوٹا ہوں
اور کہہ رہا ہوں وہاں تم نہ جاؤ
وہاں کچھ نہیں ہے
فقط دور سے ہم کو آواز دیتے ہوئے
چند سناٹوں
اور
بازوؤں کو پسارے ہوئے اک خلا کے سوا
اور کچھ بھی نہیں ہے
وہاں تم نہ جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.