نظم
میرے خوابوں میں تو ہر روز ہی آ جاتی ہو
اپنے خوابوں میں بھی کیا مجھ کو کبھی دیکھا ہے
میں تمہیں یاد ہر اک روز کیا کرتا ہوں
کیا مرے بارے میں تم نے بھی کبھی سوچا ہے
تم سے منسوب رہا نام مرا مدت تک
جو زمانے نے کہا مان لیا کرتا ہوں
تم بتاؤ بھی تو کیا اور نہ بتاؤ بھی تو کیا
جو بھی کچھ دل میں ہے وہ جان لیا کرتا ہوں
کیا مری فکر میں غمگین ہوئی ہو تم بھی
میں تو ہر شام ہی لگتا ہے کہ مر جاتا ہوں
کیا مرے درد کا احساس ہوا ہے تم کو
کیوں میں ہر روز بہت دیر سے گھر جاتا ہوں
میری سانسوں میں بسی ہے تری خوشبو ایسے
جیسے گلشن کوئی پھولوں سے مہک اٹھتا ہے
تم متاع دل و دنیا ہو مری جاں کی قسم
جب تمہیں دیکھتا ہوں دیکھ کے یہ لگتا ہے
غم نہیں ہے مجھے تم میری نہیں ہو سکتی
میں کبھی بھی نہیں اس بات پہ رونے والا
تم ہمیشہ مرے اس دل میں رہو گی جاناں
اب مرے ساتھ یہاں کچھ نہیں ہونے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.