مسکراتے رہو گنگناتے رہو
امن سے ہوں بھرے تیرے قلب اور جاں
تم کو مل جائیں خوشیوں بھرے دو جہاں
یہ فلک یہ زمیں بھر دیں تیری جبیں
تیری پلکوں پہ خوشیوں کے تارے بسیں
تیرے جذبوں کو الفاظ ملتے رہیں
تیری آنکھوں میں جگنو چمکتے رہیں
آنے والے دنوں میں رہے خوش نما
تیرا ہر پل مہک جائے اے مہرباں
زندگی ہو تری جیت کی ترجماں
تم کو دے دے خدا منزلوں کا نشاں
اک حسیں آشیاں
اے مرے مہرباں
مسکراتے ہوئے گنگناتے ہوئے
اپنے ماضی کو کر الوداع
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.