نظم
وہ شخص خزاں کے موسم میں
اکثر اک شخص خزاں کے موسم میں
یاد بہت آتا ہے
جب اداسیاں مجھ کو گھیرتی ہیں
سبز پتے اپنا رنگ بدلنے لگتے ہیں
جس وقت افق کے بستر میں
چاند کی کرنیں سوتی ہیں
تب شاخیں برہنہ ہو جاتی ہیں
ان شاخوں کے جسموں کو
شبنم چھونے لگتی ہیں
ان اجڑی اجڑی شاخوں سے
تیز ہوائیں
لپٹ لپٹ کر روتی ہیں
جب اندھیرا اپنی بانہوں میں رات کو لے کر
رخصت ہوتا ہے
خزاں کے موسم جیسا جب دل ہونے لگتا ہے
تب اکثر وہ شخص یاد بہت آنے لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.