نیک دل لڑکیو
آرزو کی نمائش سے گزرو تو چاروں طرف دیکھنا
اور پھر جب تمہارے لہو میں کسی کا لہو سرسرائے
ستاروں میں آنکھیں چھپا کر دعا مانگنا
قیدیوں شاعروں اور محکوم آبادیوں کے لئے
اور بیمار بچوں کی ماں کے لئے
اور پھر نرم ہونٹوں کی حدت سے
جب چھاتیوں میں ہوا سنسناتی سنو
نیک دل لڑکیو یاد کرنا انہیں جن کی قیمت بھی لکھے ہوئے دائرے
ایک سے رات دن اور تنہائیاں ہیں
ہمارے لئے چاند نکلے نہ نکلے کہ ٹہنیوں سے بچھڑ کے سنبھلنے نہ پائے
ہواؤں کے کندھوں پہ روتے ہوئے دور ہوتے گئے
اور جب لوٹنے کی حدوں سے بھی آگے نکل آئے
پیچھے سے آواز آئی پلٹ آؤ
ہم نے تمہارے لئے آج آنسو بہائے ہیں
ہم رات کے میہماں ہیں مگر نیک دل لڑکیو
آرزو کی نمائش میں چاروں طرف دیکھنا
اور آنکھوں کی تحریر پڑھنا
ہماری طرف جب تمہارے سفر کا مسافر ہوا کے ستم سے گزرنے لگے
اس سے کہنا ٹھہر جاؤ
میرے لہو میں تمہارے لئے آرزو ہے
تو اے نیک دل لڑکیو الوداع
یاد رکھنا ہماری حقیقت سے گزرو تو آنسو بہا کر دعا مانگنا
قیدیوں شاعروں اور محکوم آبادیوں کے لئے
اور بیمار بچوں کی ماں کے لئے
اور اس کے لئے جو تمہارے بدن کا مسافر ہے لیکن
ہمارے سفر کی شہادت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.