نائن الیون
جب
گرد و غبار کا طوفان میری جانب بڑھنے لگا
تو مجھے یاد آیا کہ
پوری دنیا میں آنکھیں ایک جیسے آنسو بہاتی ہیں
آگ میں ابلتی ہوئی ہڈیاں
ایک جیسی رنگت اختیار کر لیتی ہیں
لہو
جب جم جاتا ہے
اس کے سرخ سے سیاہ ہونے کا دورانیہ ایک جتنا ہوتا ہے
گرد و غبار کے طوفان نے سب کچھ ڈھانپ لیا
مگر ہیروشیما اور ناگا ساکی کے کھنڈرات پھر سے نمودار ہونے لگے ہیں
اور
سرائیو، بغداد کابل اور غزہ کی گلیوں میں کھیلنے والے بچے
میری طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں
- کتاب : Duniyazad (Pg. 165)
- Author : Asif Farrakhi
- مطبع : AG Printing Services Karachi (2005)
- اشاعت : 2005
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.