نروان
یہی ایک لمحہ
مگر زندگی ہے
جو صدیوں کے
بے چین بے آس خوابوں کے بدلے
اچانک ملا ہے
سو ان
ریزہ ریزہ امیدوں کے مدفن پہ
میں آج
ماتم کناں بھی نہیں ہوں
کہ اب
تیرے ملنے بچھڑنے کی
کوئی تمنا
نہ جینے کی خواہش نہ مرنے کا غم
میں اندھیروں کے ہر خوف سے
ماورا ہوں
یہ لمحہ
اجالوں کا لمحہ
مرے گرد ہالہ کئے ہے
دور تک
روشنی کے سوا کچھ نہیں
کیا یہی
گیان ہے
کیا میں
سدھارتھ ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.