اوس سے بھرا گلاس
وہ پھل ہے رس بھرا
کہ پھل کی رس بھری اساس ہے
ہے سب کی دسترس میں وہ
یا صرف میرے آس پاس ہے
لبوں کو کھولتی
وہ عام گفتگو ہے
یا لبوں کو سیل کرتا اک معاملۂ خاص ہے
مری طرح وہ شاد کام ہے
یا خاندان والوں کی طرح اداس ہے
وہ آ گیا تو ہو گئی ہے جامنی فضا
کہ
اور ہے کوئی کہ جس کا جامنی لباس ہے
ہے باغ کی روش
یا
مین گیٹ کے قریب لہلہاتی گھاس ہے
وہ اوس ہے کہ اوس سے بھرا پرا گلاس ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.