پانی
پانی کو استعمال کرو احتیاط سے
اور اس کی دیکھ بھال کرو احتیاط سے
پانی تو ایک نعمت پروردگار ہے
پانی ملے تو باغ ہے رنگ بہار ہے
پانی سے لالہ زار رہ خار دار ہے
پانی کا ہر کسی کو یہاں انتظار ہے
پانی کو استعمال کرو احتیاط سے
اور اس کی دیکھ بھال کرو احتیاط سے
پانی ملے تو رہتی ہے کھیتوں میں زندگی
پانی سے ہے کسان کی آنکھوں میں روشنی
پانی سے ہی زمین کی مٹی میں ہے نمی
پانی سے دور ہوتی ہے ہر اک کی تشنگی
پانی کو استعمال کرو احتیاط سے
اور اس کی دیکھ بھال کرو احتیاط سے
پانی بڑی ہی قیمتی دولت ہے بے گماں
پانی سے ہے ہمارے بدن میں لہو رواں
پانی سے بیج ہوتا ہے زیر زمیں جواں
پانی اگر ملے تو ہے صحرا بھی گلستاں
پانی کو استعمال کرو احتیاط سے
اور اس کی دیکھ بھال کرو احتیاط سے
اللہ کا کرم ہے جو پانی ہمیں دیا
لازم ہے شکر اس کا کرے ہر کوئی ادا
کب ہوتی زندگی جو وہ پانی نہ بھیجتا
ہوتا زمین کا تو نظارہ ہی کچھ جدا
پانی کو استعمال کرو احتیاط سے
اور اس کی دیکھ بھال کرو احتیاط سے
ہر جان دار کرنے لگا ہے یہی سوال
پانی اگر نہ ہوتا تو کیا ہوتا اپنا حال
گر احتیاط ہم نہ کریں گے تو ہے وبال
اب آنے والی نسلوں کا کچھ تو کرو خیال
پانی کو استعمال کرو احتیاط سے
اور اس کی دیکھ بھال کرو احتیاط سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.