پانی سے نکلتا ہوا جزیرہ
مجھے مرے
تجھے بچھڑے تو اک زمانہ ہوا
تو پھر یہ کیا ہے جو دنیا اجاڑ لگتی ہے
کئی دنوں سے کوئی فلم بھی نہیں دیکھی
کسی کے ساتھ منانے گیا نہ پکنک ہی
شراب میں بھی وہ پہلا سا ذائقہ نہ رہا
اکیلے پن کا پھر احساس جاگ اٹھا ہے
اگر یہ تیری کمی ہے تو مجھ کو زندہ جان
یہیں کہیں سے کسی دن میں تجھ کو چھو لوں گا
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 132)
- Author : شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.