پاس ہوئے
جی جان سے ہم نے محنت کی اور اول نمبر پاس ہوئے
اسکول سے ہم نے الفت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
پکچر بھی نہیں دیکھی ہم نے ہاکی بھی نہیں کھیلی ہم نے
لے لے کے کتابیں پڑھتے رہے اور خوب پڑھائی کی ہم نے
استاد کی ہم نے عزت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
جی جان سے ہم نے محنت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
دن رات جو کھیلا کرتے تھے وہ بھائی ہمارے فیل ہوئے
دن رات جو گھوما کرتے تھے وہ بھائی ہمارے فیل ہوئے
اس کھیل سے ہم نے نفرت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
جی جان سے ہم نے محنت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
اب پیار سے امی کہتی ہیں اک سوٹ تمہیں بنوا دیں گے
اب پیار سے پاپا کہتے ہیں دلی سے کھلونا لا دیں گے
ماں باپ کی ہم نے خدمت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
جی جان سے ہم نے محنت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
ہر سال رہیں گے ہم اول اور آگے بڑھتے جائیں گے
اس دیش کے ننھے منے ہیں ہم اپنے ہنر دکھلائیں گے
کیا بات ہماری ہمت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
جی جان سے ہم نے محنت کی ہم اول نمبر پاس ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.