تھوکوں کی ملاوٹ سے خون پلید ہو سکتا ہے
ڈھونگ کے رچانے سے منظر تبدیل ہو سکتا ہے
آنکھیں سمندر دیکھ دیکھ کر نیلی ہو سکتی ہیں
سمندر دیکھنے والی آنکھ میں پانی رہنے لگتا ہے
شاعروں کو دیکھ دیکھ کر شاعری نہیں ہو سکتی
سرقہ بند کے دل میں خوف رہنے لگتا ہے
سمندر کی جھاگ پر سفر کرنے والا جہاز
لنگر انداز ہونے سے پہلے ڈوبنے لگتا ہے
جھوٹ باندھنے والا مجاز
بت بننے سے پہلے ٹوٹنے لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.