تم کہتے ہو
تم نے سورج دیکھا ہے
جلتی شمعیں بجھتا منظر دیکھا ہے
تم کہتے ہو
تم ویرانوں سے گزرے ہو
مرجھائی کلیاں دیکھی ہیں
لٹتے گھر اور اجڑی گلیاں دیکھی ہیں
تم کہتے ہو
تم نے خون میں ڈوبے کانٹے دیکھے ہیں
راہوں پر پھولوں کے نمونے دیکھے ہیں
تم کہتے ہو
تم نے تڑپتی بجلی دیکھی ہے
پانی سے نکلی مچھلی دیکھی ہے
آکاش سے ٹوٹا تارہ دیکھا ہے
بے تاب مچلتا پارہ دیکھا ہے
تم کیسے آنکھوں والے ہو
پھر بھی مجھے پہچان نہ پائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.