پنکھڑیاں گلاب کی
سبک سبک ساجن کا لمس
شفق کا لال لال رنگ
نظر نواز و دل فروز
فضائیں جن سے مست مست
بے نوا سی نغمگی
سماعتوں کی زندگی
کسی کا جی مچل اٹھا
کسی کے ہاتھ بڑھ گئے
دلوں میں آگ سی لگی
کوئی نظر سے پی گیا
کوئی تو چھو کے رہ گیا
کوئی زبان پھیر کے
لبوں پہ اپنی رہ گیا
صبح کی ٹھنڈی چھاؤں سے
نکل
کے دھوپ سر چڑھی
تو پنکھڑیاں گلاب کی
بکھر بکھر کے رہ گئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.