اب مرے جسم پہ رسوائی کا پیراہن ہے
تم اسے چاک نہیں کر سکتے
میرے ویرانوں کو دیکھو گے تو ڈر جاؤ گے
کون تھا دار و رسن پر تمہیں معلوم نہیں
کون سنگسار ہوا
کون چڑھا سولی پر
کس کے ہاتھوں نے اٹھایا تیشہ
کھال کھنچوائی گئی تھی کس کی
تم اسے جان نہ پاؤ گے کبھی
کہ ابھی لذت رسوائی سے محروم ہو تم
زخم کھانے کی ابھی تاب نہیں ہے تم میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.