پردوشن (آلودگی)
گلی محلہ اور نگر میں
کھیلو کودو اپنی ڈگر میں
لیکن اتنا دھیان رکھو
جینے کا بھی گیان رکھو
آج اک اچھی بات بتاؤں
جینے کا انداز سکھاؤں
بچو مٹی دھول دھواں
ہیں یہ بیماری کے ساماں
کچرا کوڑا چیزیں گندی
ان کے لئے ہے پاس میں جھنڈی
کچرا کوڑا سڑ جاتا ہے
پردوشن بھی بڑھ جاتا ہے
بیماری کا گھر پردوشن
اچھی صحت کا ہے دشمن
اس لئے میری بات سنو
گھر آنگن کو صاف رکھو
صاف ہوا میں سب کا گزر ہو
جس سے روشن قلب و نظر ہو
باندھ ندی پر ایسے بناؤ
کنچن جل امرت سا پاؤ
آؤ مل کر پیڑ لگائیں
پردوشن کو دور بھگائیں
جنگل بستی کھیت کھلیان
گھر گھر پہنچاؤ یہ ابھیان
کام کرو یہ رہتے بستے
تاکہ ہنس کر رحمت برسے
صاف صفائی ہے ایمان
یہ ہے سندر اچھا گیان
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.