پرندہ
آرزو انگنت پیڑوں کا جنگل ہے
اور اس جنگل کے ایک پیڑ کی ایک معمولی سی شاخ پر
وہ پرندہ رہتا ہے جس کی تلاش میں
لاکھوں سورما مارے مارے پھرتے ہیں
اور پرندے کو نہیں پاتے
کیونکہ یہ پرندہ صرف خاموشی کی آواز میں بولتا ہے
اور صرف اندھیرے میں نظر آتا ہے
لیکن پیڑ کے تنے میں رہنے والا روپہلا سانپ
اکثر پرندے تک پہنچ جاتا ہے
کیونکہ یہ سانپ نہ دیکھ سکتا ہے
اور نہ سن سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.