میرے وعدہ شکن
تو پریشاں نہ ہو
میری بربادیوں پر پشیماں نہ ہو
یہ تباہی مری اپنی تقدیر ہے
خواب میرے تھے میری ہی تعبیر ہے
اس میں تیری کہاں کوئی تقصیر ہے
میری تقدیر پر میری تقصیر پر
اتنا حیراں نہ ہو
خود سے برہم نہ ہو
خود سے نالاں نہ ہو
غم بداماں نہ ہو
میں ہی نادان تھا
میں ہی نادان ہوں
سو میں ویران ہوں
خود پشیمان ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.