پاسورڈ
زمانہ ایک وہ بھی تھا
کہ میرے راستے میں آ بھی جاتی گر کوئی مشکل
تو تیرا نام ہی میرے لیے مشکل کشا تھا
جیسے کوئی قفل ابجد
جس سے کھل جاتے تھے
سارے بند دروازے
وہ دروازے
کہ جن سے ہو کے جاتے تھے
مری دنیا کے سب رستے
مسرت کی سبھی راہیں
محبت کی گزر گاہیں
زمانہ ایک یہ بھی ہے
ہمارے بیچ کتنا فاصلہ ہے
اور ہمارے راستے کتنے الگ ہیں
پھر بھی میری ورچول دنیا
کے سارے بند دروازے
ترے ہی نام کی چابی سے کھلتے ہیں
ترے ہی نام پر رکھے ہوئے ہیں میں نے سارے پاسورڈ اپنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.